ایران میں پارلیمان اور خمینی کے مزار پر حملے

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں تہران میں پارلیمان اور آیت اللہ خمینی کے مزار کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایران کے دارالحکومت تہران میں دو مختلف حملوں میں پارلیمان کی عمارت کے علاوہ آیت اللہ خمینی کے مزار کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ہیں۔
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنطلاعات کے مطابق پارلیمان پر حملہ اب بظاہر ختم ہو گیا ہے اور تمام حملہ آور ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ آیت اللہ خمینی کے مزار پر ہونے والا خود کش حملہ تھا۔
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تیسرا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق حملے میں کئی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایران کی ایرب نیوز ایجنسی نے ایک رکن پارلیمان کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمان پر متعدد افراد نے حملہ کیا جنھوں نے کلاشنکوفیں اٹھا رکھی تھیں
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتسنیم نیوز ایجنسی نے نائب وزیرِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارلیمان پر حملہ کرنے والے خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھے۔
ایران دھماکے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق بظاہر پارلیمان اور مزار پر ایک ہی وقت میں حملہ ہوا