’آج راحت کا سانس لیا کہ میری بچی واپس لوٹ آئی‘

انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے آج میں نے راحت کا سانس لیا ہے کہ میری بچی( ڈاکٹر عظمیٰ واپس لوٹ آئی ہے

ڈاکٹر عظمیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ انڈین شہری ڈاکٹر عظمیٰ کو انڈیا واپس بھیجنے میں پاکستانی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے انسانی بنیادوں پر ان کی بہت مدد کی
ڈاکٹر عظمیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین شہری عظمیٰ نے پاکستان کے علاقے بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شخص سے شادی کی تھی۔ڈاکٹر عظمیٰ نے جمعرات کی دوپہر واہگہ سرحد سے انڈیا لوٹنے کے بعد انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستان میں انڈیا کے دپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی
ڈاکٹر عظمیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوطن واپسی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے بیان میں انڈیا واپس لوٹنے پر اپنے احساسات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عظمیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانہوں نے کہا کہ 'پاکستان جانا بہت آسان ہے، ویزا آسانی سے مل جاتا ہے، لیکن وہاں سے بچ کر آنا بہت مشکل۔ پاکستان موت کا کنواں ہے۔'
ڈاکٹر عظمیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈاکٹر عظمیٰ نے مزید کہا کہ ’انڈیا میں خاص طور پر مسلمانوں میں یہ تاثر ہے کہ پاکستان بہت اچھا ہے لیکن میں وہاں جو دیکھ کر آئی ہوں، ہر گھر میں دو دو تین تین بیویاں ہیں، عورتوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک ہوتا ہے۔۔۔ ہمارا انڈیا جیسا بھی ہے، اچھا ہے۔ یہاں ہمیں ہر آزادی حاصل ہے۔'