آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دہلی کی ڈیلیوری گرلز
انڈین شہروں میں آن لائن اور بذریعہ فون خریداری کے رجحان میں اضافے کے بعد خریداروں تک سامان پہنچانے والے ڈیلیوری بوائز تو ہر جگہ نظر آتے ہیں لیکن اب لڑکیاں بھی اس کاروبار میں شامل ہو رہی ہیں۔
دہلی میں ’ایون کارگو‘ نامی ایک کمپنی سامان کی ڈیلیوری کے لیے لڑکیوں کو موقع دے رہی ہے اور یہ عمل لڑکیوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا ایک موقع فراہم کر رہا ہے۔ دہلی سے شکیل اختر کی ڈیجیٹل رپورٹ۔