آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کابل دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک، پچیس سے زیادہ زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح نیٹو کے قافلے پر ایک مشتبہ خودکش حملے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ نیٹو کے تین ارکان سمیت پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کر لی ہے۔