سری نگر میں بہار جوبن پر

سری نگر میں بہار کے ان مناظر کی تصاویر کشمیری فوٹوگرافر ثاقب مجید نے کھینچی ہیں۔ ثاقب مجید نے وزڈن ایم سی سی کا کرکٹ کے بارے میں سال 2016 کی بہترین تصویر کا مقابلہ جیتا ہے۔ اس مقابلے کے لیے انھوں نے سری نگر کے مغل گارڈن میں شام کے وقت کرکٹ کھیلتے لڑکوں کی تصویر بھیجی تھی جو بےحد مقبول ہوئی تھی۔

سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنموسمِ بہار کی ایک رنگین صبح کو سکول کے بچے سری نگر کے بادام واری باغ سے گزر رہے ہیں۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنسری نگر کے سراج باغ میں گلِ لالہ بھرپور جوبن پر۔ اس باغ کو ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن کہا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں لوگ یہاں کی سیر کو آتے ہیں۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنسراج باغ میں دس لاکھ سے زائد گلِ لالہ کھلتے ہیں۔ کشمیر میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی سیاحتی موسم بھی شروع ہو جائے گا۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشندو لڑکے سری نگر میں کشتی رانی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنسری نگر میں باداموں کے ایک باغ میں شگوفے کِھل گئے ہیں۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنایک جوڑا کشمیر جنت نظیر میں باداموں کے باغ میں موسمِ گل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنایک بچہ بادام باغ میں رولر سکیٹنگ کی مشق کرتے ہوئے۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشننظارے اس قدر حسین ہوں پھر تو سیلفی لینا بنتا ہے نا!
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنپھول سے بہتر اور کیا تحفہ ہو سکتا ہے؟
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنبرف سے سفید اور ریشم سے نرم پتیاں۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنایک سیاح تو بادام باغ کے نظاروں میں کھو کر رہ گیا۔
سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشنتصاویر: ثاقب مجید۔