انڈیا: ریاستی انتخابات کے نتائج کا اعلان

انڈیا میں پانچ ریاستی اسمبلیوں میں انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی نے اترا کھنڈ اور اترپردیش جیسی بڑی ریاست میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

انڈیا

،تصویر کا ذریعہMONEY SHARMA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس نے 402 نشستوں سے 312 سیٹیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کی اور ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہMONEY SHARMA

،تصویر کا کیپشنوزیر ا‏عظم مودی کی پارٹی بی جے پی نے یو پی میں حکمراں علاقائی جماعت سماجوادی پارٹی اور سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی کے خلاف زبردست انتخابی مہم چلائی تھی۔
بی جے پی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاست یوپی میں زبردست کامیابی کا سہرا نریندر مودی کو دیا جارہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ جیت پارٹی کی نہیں بلکہ ان کی خود کی لیڈر شپ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہCHANDAN KHANNA

،تصویر کا کیپشننریندر مودی نے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور انھوں نے مہم کے دوران ریاست میں ترقی کے ساتھ بدعنوانی کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
مودی بی جے پی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان نتیجوں سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ عوام نہ صرف مودی کی پالیسیوں سے مطمئن ہے بلکہ وہ جو کہہ رہے ہیں ان پر انھیں یقین ہے۔
امریندر سنگھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنریاست پنجاب میں کانگریس پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی ہے، ایک ایسے دور میں جب سیاست پر مودی کی گرفت ہے کانگریس کے لیے یہ بڑی جیت ہے۔
کانگریس پارٹی کا دفتر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپنجاب میں کانگریس کی جیت پر پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں دلی کے پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور جشن منایا، پنجاب میں کانگریس نے 77 سیٹیں جیتی ہیں۔
انڈیا

،تصویر کا ذریعہMONEY SHARMA

،تصویر کا کیپشنریاست پنجاب میں کانگریس کو واضح اکثریت ملی ہے جبکہ برسراقتدار جماعت اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کو زبردست دھچکا لگا ہے اور وہ عام آدمی پارٹی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے۔
مایا وتی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بی ایس پی کی رہنما مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں ووٹنگ کے دوران مشینوں کی خرابی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ووٹنگ مشینز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلیکن ان مشینوں کو ووٹنگ اور گنتی کے دوران سخت سکیورٹی میں رکھا گیا تھا، دیگر جماعتیں اور سیاسی رہنما مایاوتی کے بیان سے متفق نہیں ہیں
اکھیلیش یادو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسماجوادی پارٹی کے رہنما اور یوپی کے وزير اعلی نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔