آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نوکری ترک کر کے سماجی خدمت کا راستہ اپنایا
ناہید عقیل ہنر اور پیشے سے مینیجمنٹ اور کامرس پروفیشنل ہیں لیکن انہوں نے ملازمت کے ابتدائی دنوں میں ہی نوکری ترک کر دی اور سماجی خدمت کا راستہ اختیار کر لیا ۔ ناہید کا تعلق اتر پردیش کے ایک سرکردہ سیاسی خاندان سے ہے ۔ وہ مسلم ، دلت اور غریب لزکیوں ، بالخصوص بیواؤں اور اکیلی لڑکیوں کو خود انحصار بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ناہید نے اب تک 27 ہزار سے زیادہ لڑکیوں اور خواتین کو ان کے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ہے ۔ انہوں نے ہمارے ساتھی شکیل اختر سے بات کی ۔