آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’ایک روہنگیا مسلمان عورت کی داستان‘
بھارت میں پندرہ ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ یہ کئی سالوں میں برما میں ہونے والے مظالم سے جان بچا کر یہاں پہنچے ہیں۔ ان میں سے پانچ ہزار سے زیادہ پناہ گزیں بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مقیم ہیں۔ جموں کی بعض ہندو تنظیمیں ان پناہ گزینوں کی مخالفت کر رہی ہیں۔ حکومت کا رویہ ہمدردانہ ہے۔ یہ پناہ گزیں شہر کے کئی علاقوں میں جگھیوں میں رہتے ہیں۔ یہاں وہ محفوظ ہیں لیکن زندگی آسان نہیں ہے۔ ایک پناہ گزین خاتون انبیا نے ہمارے ساتھی شکیل اختر سے بات کی۔