انڈیا: کانپور ہونے والے ٹرین حادثے کی تصاویر

انڈیا میں حکام کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں مسافر ٹرین کے حادثے میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں۔

ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہEuropean Photopress Agency

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے وزیر ریل کا کہنا ہے کہ ’ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انھوں نے حادثے کی تفتیش کے احکامات دیے ہیں اور متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں مسافر ٹرین 'اندور پٹنہ ایکسپریس' کے حادثے میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 200 کے قریب زخمی ہیں۔
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہKRISHNA KESHAV

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے اور خدشہ ہے کہ مزید افراد بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس حکام کے مطابق صبح تقریًبا ساڑھے تین بجے یہ حادثہ پیش آیا جس کے فورا بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جائے وقوعہ پر 250 پولیس اہلکار سمیت کئی اعلی حکام امدادای کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناندور پٹنہ ایکسپریس مسافر ٹرین کے حاڈٹے میں ٹرین کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کی وجہ سے کافی لوگ متاثر ہوئے، اس میں سے دو بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر گر گئی ہیں اور بوگیاں کاٹ کر مسافروں کو نکالا گیا۔
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہEuropean Photopress Agency

،تصویر کا کیپشنابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آخر ٹرین کی بوگیوں کی پٹری سے اترنے کی وجہ کیا ہے؟ کانپور ریلوے سٹیشن ٹرین کے اہم جنکشنز میں سے ایک ہے اور یہاں سے ہر روز سینکڑوں ٹرینیں گزرتی ہیں۔
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں ریلوے کا نظام کافی پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں ایک اندازے کے مطابق انڈیا میں ایک دن میں دو کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔