انڈیا کی پرتعیش اور متنازع شادی، تصاویر میں

انڈیا کی کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے خرچ آیا۔ تصویری جھلکیاں

شادی

،تصویر کا ذریعہKashif Masood

،تصویر کا کیپشنایک انڈین سیاست دان کی بیٹی کی پرتعیش شادی کے بعد ملک بھر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں کروڑوں لوگ شدید غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے (تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر) خرچ آیا ہے۔
شادی

،تصویر کا ذریعہKashif Masood

،تصویر کا کیپشنشادی کی تقریبات میں برازیلین سامبا ڈانس بھی پیش کیا گیا تھا۔
شادی

،تصویر کا ذریعہKashif Masood

،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شادی پر تنقید نامناسب ہے۔ جی جناردھن ریڈی کا یہ بیان پیش کیا جارہا ہے کہ انھوں نے چھ ماہ قبل اخراجات کی ادائیگی کی تھی، حکومت کی جانب سے بدعنوانی پر کریک ڈاؤن کے تناظر میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلے سے پہلے، اور شادی کی تقریبات کے لیے انھوں نے جائیدادیں گروی رکھوائی تھیں۔
شادی

،تصویر کا ذریعہKashif Masood

،تصویر کا کیپشنلیکن سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے اور بالی وڈ کے ستاروں کی پرفارمنس سے مزین یہ شادی خاصی متنازع ہو گئی اور ناقدین نے اسے ’دولت کی فاحشانہ نمائش‘ قرار دیا ہے۔
شادی

،تصویر کا ذریعہKashif Masood

،تصویر کا کیپشنبنگلور پیلس میں شادی کی تیاریاں کئی ماہ میں مکمل ہوئیں۔ تقریبات کے لیے قدیم ہندو مندروں سے مماثلت رکھتے ہوئے سیٹس تعمیر کی گئی تھی۔
شادی

،تصویر کا ذریعہJANARDHANA REDDY FAMILY

،تصویر کا کیپشنشادی کی تقریب میں 50 ہزار سے زائد مہمانوں سے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق 2000 ٹیکسیوں نےمہمانوں کو شادی کی شرکت کے لیے لانے اور واپس لیجانے کا کام کیا اور خاص مہمانوں کے لیے 15 عارضی ہیلی پیڈز بھی تیار کیے گئے تھے۔