ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی

پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جمعرات کے روز چھ شہری ہلاک ہوئے۔

پاک انڈیا سرحد
،تصویر کا کیپشن27 اکتوبر کو ورکنگ باؤنڈری پر شکر گڑھ سیکٹر پر اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ ایل او سی کے نکیال سیکڑ میں دونوں افوج کے درمیان ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری۔ تصاویر صحافی اورنگزیب جرال
سرحد کشمیر
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایل او سی پر انڈیا کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے
کشمیر، فائرنگ
،تصویر کا کیپشنپاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں
پاک انڈیا سرحد
،تصویر کا کیپشنسرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں جانب موجود رہائش گاہوں اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے
پاک انڈیا سرحد
،تصویر کا کیپشنانڈیا کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے جمعے کو انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کیا