دہلی کی روح سے روبرو کرتی تصاویر

انڈین دارالحکومت دہلی کے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر میں 'سول آف دہلی' کے نام سے آج کل فوٹوگرافی کی ایک نمائش چل ہی ہے، اسی نمائش میں لگي ہوئی فوٹوگرافر ابھیشیک کھنہ کی بعض تصاویر پیش ہیں۔

پرانی دلی

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشندہلی کے پرانے یعنی فصیل بند شہر میں زندگی کے مختلف رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں، یہ جدید اور قدیم قدروں اور ثقافتوں کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔
ہوٹل میں کام کرنے والے نان بائی

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشنپرانی دہلی طرح طرح کے روایتی پکوانوں کے لیے بھی مشہور ہے، سردی ہو یا گرمی تندور کے سامنے بیٹھے یہ نان بائی ہمت و حوصلے سے لبریز ہیں۔
دہلی

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشندہلی مختلف ادوار کے شہنشاہوں کی طرز تعمیر کے لیے بھی معروف ہے، خاص طور پر مغلیہ دور کی عمارتیں قابل دید ہیں، تاریخی عمارتوں کی تصاویر دیکھنے سے تاریخ جاننے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔
چاندنی چوک کا ڈاک خانہ

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشنپرانی دہلی کا فصیل بند علاقہ دہلی 6 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مشہور ہے کہ دہلی شہر کی روح اسی علاقے میں بستی ہے۔
مہرولی کی ایک باؤلی

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشندہلی میں مہرولی کا علاقہ مغلیہ دور کے فن تعمیر کا گڑھ ہے جہاں طرح طرح کی عمارتیں دور رفتہ کی عظمت کا پتہ دیتی ہیں، یہ عمارت مہرولی آرکائیولوجیکل پارک کی ایک باؤلی ہے۔
پرانی عمارت

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشندہلی شہر ان قدیم عمارتوں سے پر ہے اور انھیں عمارتوں میں ہی مختلف ادوار پر مشتمل شہر کی تاریخ بھی پوشیدہ ہے۔
جمالی کمالی مسجد

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشنکئی بار عام سی دکھنے والی کوئی چيز اندر سے کچھ زیادہ ہی معنی خيز ہوتی ہے، جمالی کمالی نام کی مسجد کی یہ تصویر اس کی ایک اہم مثال ہے۔
دلی

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشنصفدر جنگ کا مقبرہ، آس پاس کا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہونے کے باوجود اپنی شان و شوکت کا عکاس ہے۔
مرزا غالب کی حویلی

،تصویر کا ذریعہABHISHEK KHANNA

،تصویر کا کیپشنچاندنی چوک کے علاقے بلی ماراں میں اردو کے نامور شاعر مرزا غالب کی حولی ہے، کچھ برس قبل اس کی ازسر نو تزئین و آرائش ہوئی تھی۔