کشمیر: بارہمولہ میں انڈین فوجی کیمپ پر حملے کے بعد کے مناظر

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد کے مناظر۔

انڈین فوجی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اتوار کی شب انڈین فوج کے کیمپ پر فدائی حملے میں بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
اندین فوجی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبارہمولہ کے سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ امتیاز حسین نے پیر کو میڈیا کو بتایا ہے کہ دو سے چار دہشت گردوں نے سرحد سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کیمپ پر حملہ کیا تھا۔
ایک انڈین فوجی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحملے کے بعد علاقے کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ناکہ بندی جاری ہے۔
انڈین سکیورٹی اہلکار

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجگہ جگہ انڈین سکیورٹی کے جوانوں نے مورچے سنبھال رکھے ہیں
سکیورٹی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمقامی پولیس کےمطابق تصادم کے دوران زخمی ہونے والوں میں دو فوجی اور بی ایس ایف کا ایک اہلکار شامل ہیں۔
انڈین سکیورٹی اہلکار

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنضلع بارہمولہ کے علاقے جان باز پورہ میں ہونے والے اس حملے کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں تاہم سرچ آپریشن جاری ہے