دہشت گردوں کو پھانسیاں کم کم
گذشتہ سال دسمبرميں پشاور آرمي پبلک سکول پر حملے کے فوراً بعد حکومت نے سزائے موت ديني پھرشروع کردي۔ مقصد بظاہر' سزايافتہ دہشت گردوں کوانجام تک پہنچانا تھا۔ لیکن " جسٹس پاکستان پراجیکٹ" نامي ادارے کے مطابق گذشتہ دسمبر سے اب تک ملک میں جن 305 افراد کو تختہ دار پر پہنچايا گیا اُن میں سے محض 63 نے دہشتگردی کے الزامات پر يہ سزا پائي۔ تو کیا حکومت دہشتگردی کے خلاف "قومی لائحہ عمل کے پہلے نکتے کا ہدف پورا کرپائی؟ لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ