’ریٹنگ کی لڑائی میں سچائی کا قتل‘

نیو یارک ٹائمز میں پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کے مبینہ جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث ہونے کے خبر شائع ہونے کے بعد سے یہ موضوع پاکستانی میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔

پاکستانی میڈیا اس خبر کو محض ایک خبر کے طور پر لے رہا ہے یا اس غیر معمولی توجہ کے پیچھے کچھ اور وجہ بھی ہے؟ پاکستانی میڈیا کی اس غیر معمولی کوریج کے بارے میں ہمارے ساتھی آصف فاروقی نے اسی صنعت سے وابستہ تین افراد سے گفتگو کی۔

ان میں کراچی یونیورسٹی کے ابلاغ عامہ کے شعبے کے پروفیسر طاہر مسعود، مصنف اور جیو گروپ کے وابستہ صحافی مبشر علی زیدی اور سینیئر صحافی اور سابق اینکر پرسن قطرینہ حسین شامل ہیں۔