پانی اترنے کے بعد تباہی کے مناظر

کشمیر میں نصف صدی کے بدترین سیلاب سے تباہی، تصاویر

حالیہ سیلاب نے وادی کشمیر میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنحالیہ سیلاب نے وادی کشمیر میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 250 سے زیادہ ہے۔
پانی کی سطح کم ہونے پر لوگ اپنے نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپانی کی سطح کم ہونے پر لوگ اپنے نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اب پانی دریاؤں سے باہر نہیں آ رہا ہے لیکن اب بھی بعض علاقوں میں سڑکیں اورگلیاں زیر آب ہیں۔
،تصویر کا کیپشناب پانی دریاؤں سے باہر نہیں آ رہا ہے لیکن اب بھی بعض علاقوں میں سڑکیں اورگلیاں زیر آب ہیں۔
کشمیر میں آنے والے اس سیلاب کو نصف صدی کا بدترین سیلاب قرار دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکشمیر میں آنے والے اس سیلاب کو نصف صدی کا بدترین سیلاب قرار دیا گیا ہے۔
سیلاب کو آئے پندرہ دن گزر چکے ہیں لیکن اب بھی سیلابی پانی سڑکوں اور گلیاں میں جمع ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیلاب کو آئے پندرہ دن گزر چکے ہیں لیکن اب بھی سیلابی پانی سڑکوں اور گلیاں میں جمع ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق وادی میں پانی تو کم ہوا ہے لیکن ہر جگہ ملبہ اور جانوروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں جس سے کشمیر میں وبائی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدوں کے مطابق وادی میں پانی تو کم ہوا ہے لیکن ہر جگہ ملبہ اور جانوروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں جس سے کشمیر میں وبائی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت سے سیلاب کی پیشگی اطلاع نہ دینے کی شکایات پر بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی قبلِ از وقت اطلاع دینا ممکن نہیں تھا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے بھارت سے سیلاب کی پیشگی اطلاع نہ دینے کی شکایات پر بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی قبلِ از وقت اطلاع دینا ممکن نہیں تھا۔
سری نگر پورے جموں و کشمیر میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسری نگر پورے جموں و کشمیر میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
بھارتی فوج کے زیر انتظام ہونے والی امدادی کارروائیوں میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی فوج کے زیر انتظام ہونے والی امدادی کارروائیوں میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔
شدید سیلاب کی وجہ کشمیر کے باقی دنیا سے مواصلاتی رابطے بری طرح متاثر ہوئے ۔
،تصویر کا کیپشنشدید سیلاب کی وجہ کشمیر کے باقی دنیا سے مواصلاتی رابطے بری طرح متاثر ہوئے ۔