کراچی میں فضائیہ کا طیارہ تباہ

پاکستان ایئرفورس کا جنگی طیارہ بس ٹرمینل پر گر کر تباہ

پاکستان ایئر فورس کا ایک ’چھوٹا‘ جنگی طیارہ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن ایریا میں بس ٹرمینل پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان ایئر فورس کا ایک ’چھوٹا‘ جنگی طیارہ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن ایریا میں بس ٹرمینل پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
جنگی طیارے کے بارے میں کہا گیا ہے وہ ایک ’چھوٹا‘ جنگی جہاز تھا لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنجنگی طیارے کے بارے میں کہا گیا ہے وہ ایک ’چھوٹا‘ جنگی جہاز تھا لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ ہوا ہی میں پھٹ گیا تھا جس سے ملبے کے ٹکرے سارے علاقے میں پھیل گئے۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ ہوا ہی میں پھٹ گیا تھا جس سے ملبے کے ٹکرے سارے علاقے میں پھیل گئے۔
کراچی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق بس ٹرمینل پر کھڑی دو بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق بس ٹرمینل پر کھڑی دو بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
طیارہ گرنے سے تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنطیارہ گرنے سے تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تربیتی جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تربیتی جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔