’غیر آئینی رویے پر تنقید ہونی چاہیے‘

مشہور صحافی اور جیو نیوز کے اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں آئی ایس آئی پر الزامات کے بارے میں بی بی سی کے پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے جیو نیوز کے پریزیڈنٹ عمران اسلم نے کہا کہ ’ہم آہستہ آہستہ یہاں تک پہنچے ہیں اور ہم نے اس رکاوٹ کو پار کیا ہے۔ مقدس گائے والی بات کو آہستہ آہستہ ختم کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی اور میرے خیال میں غیر آئینی رویے کی نشاندہی اور اس پر تنقید بھی ہونی چاہیے۔‘