کراچی:فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 21:58 GMT 02:58 PST

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں منگل کی رات کو آٹھ بجے کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عابد حسین اور سپاہی گلزار ہلاک ہو گئے۔

اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد سول کپٹروں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

کراچی کی کورنگی روڑ پر کالا پل کے قریب فائرنگ کے اس واقعہ میں سپاہی جاوید شیریں خان اور سپاہی محمد عمران خان ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کے دونوں واقعات میں موٹر سائیکل سوار مسلح شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایک دن پہلے پیر کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا تھا کہ بم کسی ڈبے میں بند تھا۔

خیال رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کافی عرصے سے خراب ہے اور یہاں فرقہ وارانہ، سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>