
دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
پا کستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو بڈھ بیر کے علاقے شیخان میں اس وقت پیش آیا جب ایک بم کی موجودگی کی اطلاع پر سکواڈ طلب کیا گیا۔
انسپکٹر حکم خان بم ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اس واقعے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔






























