شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے، دس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 اگست 2012 ,‭ 11:30 GMT 16:30 PST

ہلاک ہونے والوں میں سات کا تعلق حافظ گل بہادر کے گروپ سے ہے اور تین پنجابی طالبان ہیں

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز دو امریکی ڈرون حملوں میں کُل دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کے روز دونوں حملے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شوال میں کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ میرانشاہ سے شوال کی جانب جانے والی ایک گاڑی پر کیا گیا۔ انتظامیہ کے بقول امریکی ڈرون نے گاڑی پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق کمانڈر حافظ گل بہادر کے گروپ سے تھا۔

اس حملے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکی ڈرون نے شوال ہی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پنجابی طالبان ہیں۔

یاد رہے کہ سنیچر کو شمالی وزیرستان میں عیدالفطر کے موقع پر امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چھ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے جن کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔

شمالی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈرون حملہ صدر مقام میرانشاہ سے ساٹھ کلومیٹر دور تحصیل شوال کے علاقے شوئی دار غر میں ایک مکان پر کیا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں چھ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>