آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان میں سیلاب: امداد متاثرین تک پہنچے تو کیسے پہنچے؟
پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ تباہی اور بربادی کی تصویر بن گیا ہے۔ سیلاب سے ملک کے طول و عرض میں پھیلے کروڑوں افراد امداد کے منتظر ہیں جن میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جن تک اب بھی کوئی امداد نہیں پہنچ سکی۔
اتنی بڑی آفت پر ملک اور ملک سے باہر لوگ دل کھول کر مدد کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن جس پیمانے پر کام ہونے کی ضرورت ہے وہ نہیں ہو رہا ہے اور آج کے پاکستان کا المیہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ مدد کرنے کے لیے تیار ہیں وہ بروقت اور سرعت سے امداد پہنچانے سے قاصر ہیں۔
عطیات اکھٹا کر کے ضرورت مندوں تک کیسے پہنچائیں جائیں اس کا کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے۔
میزبان: خالد کرامت
رپورٹر: ریاض سہیل ، عمر دراز ننگیانہ
فلمنگ: محمد نبیل ، فرقان الٰہی
پروڈکشن ٹیم: فراز ہاشمی ،غضنفرحیدر ،سارہ عتیق ، عمر آفریدی ، کاشف قمر