آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
تحریکِ لبیک کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ: لاہور میں ایم اے او کالج کے مقام پر مظاہرین پر شیلنگ اور گرفتاریاں
کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاہور میں ایک مقام پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق تحریکِ لبیک کے کارکن ملتان روڈ پر واقع اپنے مرکز سے ریلی کی صورت میں جب لاہور کے ایم اے او کالج پہنچے تو پولیس نے ان پر شیلنگ کی جبکہ اس دوران چند گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔
دیکھیے ہماری اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔