سیربین: کیا پاکستانی ریاست غریب مخالف ہے؟

پاکستان میں غریبوں کے گھر تجاوزات کے زمرے میں ڈال کر بڑی بے دردی سے مسمار کر دیئے جاتے ہیں جب کہ امیروں کی تجاوزات کو قانونی قرار دلوانے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ کراچی میں گجر نالہ کے اطراف بسنے والے غریبوں کی کہانی بھی مختلف نہیں ہے۔