وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ سے قبل پارلیمنٹ کے باہر ہنگامہ آرائی

،ویڈیو کیپشنوزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ سے قبل پارلیمنٹ کے باہر ہنگامہ آرائی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں سنیچر کے روز وزیراعظم عمران خان نے 178 اراکین کی حمایت حاصل کر کے پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ لیکن متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کیے گئے اس اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر حکمراں جماعت تحریک انصاف کے حامیوں اور حزب مخالف کے رہنماؤں کے درمیان ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما مصدق ملک، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی جب ایک پریس کانفرنس کے لیے وہاں پہنچے تو تحریک انصاف کے کارکنان نے ان کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ دونوں جانب سے دھکم پیل کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

تحریک انصاف کے حامی وزیر اعظم پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر ان کے ساتھ اظہار یکجحتی کر رہے تھے۔