کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ، تصاویر میں

کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر پیر کو شدت پسندوں کے حملے کی کوشش میں چار حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی کی وال سٹریٹ آئی آئی چندریگر روز کے کونے پر واقع پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر چار حملہ آوروں نے پیر کی صبح دھاوا بولا
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتقریباً 10 بجے کے قریب حملہ آور ایک کرولا گاڑی میں سٹاک ایکسچینج کے بیرونی گیٹ پر رکے جہاں پولیس والوں سے ان کی مسلح جھڑپ ہوئی
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبیرونی گیٹ پر ہی دو حملہ آور مارے گئے جبکہ دو بھاج کر سٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنباقی حملہ آور بھی صرف پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر احاطے تک ہی آنے میں کامیاب ہوئے اور پولیس کے مطابق وہ عمارت کے اندر داخل نہ ہو پائے
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکرائم سین انویسٹیگیشن ٹیم نے جائے وقوعہ کو قبضے میں لے کر فارنزک تحقیقاتی آلات کی مدد سے اپنا کام شروع کردیا ہے
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس موجود جدید اسلحہ، دستی بم اور دیگر اشیا کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے