گلگت بلتستان: انٹرنیٹ کے دور میں ریڈیو کے ذریعے بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام
آج کل کے دور میں جب دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا چرچہ ہے لیکن کم ترقی یافتہ علاقوں میں ریڈیو کو اب بھی حصول تعلیم کا ایک مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان میں حکومت کے اشتراک کے ساتھ ایک این جی او ’الائٹ‘ نے گلگت بلتستان میں پرائمری کے بچوں کے لیے ریڈیو پاکستان اور ایف ایم چینلز پر تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
گلگت بلتستان کے بچے اس سے کیسے مستفید ہو رہے ہیں، اس بارے میں دیکھیے بی بی سی کی شمائلہ جعفری اور فاخر منیر کی یہ ویڈیو۔۔۔

