یاسمین لاری: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ماہرِ تعمیرات جن کی سوچ 2005 کے زلزلے نے بدل دی

پاکستان کی نامور ماہرِ تعمیرات یاسمین لاری کا کریئر کنکریٹ اور سٹیل کے گرد گھومتا رہا۔ انھوں نے کراچی کی ایف ٹی سی بلڈنگ سمیت کئی بلند و بالا عمارتوں کی بنیاد رکھی، لیکن اب وہ اس مٹیریل سے بغاوت کرچکی ہیں اور ماحول دوست مکانات بنانے کے مشن پر ہیں۔

یہ تبدیلی ان کی زندگی میں کیسے اور کیوں آئی، ریاض سہیل اور محمد نبیل کی رپورٹ میں دیکھیے۔