آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لاک ڈاؤن، رمضان اور روایتی پکوان: پھلوں کی مدد سے بنائیں صحت بخش سلاد
دنیا کے کئی مسلمان ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی روزہ افطار کرنے کے لیے خاص قسم کے پکوان دسترخوان پر سجائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے پکوان بازار سے لانے کو فوقیت دی جاتی ہے۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے اور حکام لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
ایسے میں بی بی سی اردو نے ایک خصوصی فوڈ سیریز شروع کی ہے جس میں وہ پکوان گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائی جائے گی جو عموماً صرف بازار ہی سے خریدنے کا رواج تھا۔ آج کا پکوان ہے پھلوں، ڈرائی فروٹ اور کریم کی مدد سے بنایا گیا سلاد۔
دیکھیے فرقان الٰہی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں کہ گھر میں ایسے صحت افزا سلاد کیسے بناتے ہیں۔۔۔