کورونا وائرس: ’سخت جملوں کا سامنا کرنا اب روز کی بات ہے‘

،ویڈیو کیپشن’مریض کو قرنطینہ منتقل کروانا دشمنی مول لینے سے کم نہیں‘

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی آبادی کا بڑا حصہ سطح سمندر سے پانچ ہزار سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے اور ان دشوارگزار علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں عوام کو معلومات کی فراہمی آسان کام نہیں۔ اس کام کے لیے اب ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد لی جا رہی ہے جو ان علاقوں میں زچہ و بچہ کی صحت کے بارے میں معلومات کی فراہمی کا کام کرتی رہی ہیں لیکن لوگوں کو اس وبا کی سنگینی کا احساس دلوانا ان طبی کارکنوں کے لیے جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔

دیکھیے صحافی ایم اے جرال کی خصوصی ویڈیو۔۔۔