کورونا وائرس کے خدشات: سندھ میں مکمل، کوئٹہ میں جزوی لاک ڈاؤن جاری
پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث آج 15 روزہ لاک ڈاؤن کا پہلا دن ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں اس پر عمل درآمد کے لیے سڑکوں پر گشت بھی کر رہے ہیں اور اعلانات بھی۔ ادھر صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جزوی لاک ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری ہے۔

