وِنگ کمانڈر ابھینندن: طیارہ گرنے کے بعد انڈین فائٹر پائلٹ نے ’جیب سے کاغذ نکال کر اسے نگل لیا‘

،ویڈیو کیپشن‘طیارہ گرنے کے بعد ابھینندن نے ’جیب سے کاغذ نکال کر اسے نگل لیا

بالاکوٹ فضائی حملوں کے ایک روز بعد 27 فروری 2019 کو پاکستان کی فضائیہ نے انڈیا کا ایک جنگی طیارہ گرا دیا تھا اور اس کے فائٹر پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

ابھینندن کہاں گرے تھے، طیارہ گرنے پر کیا ہوا، اور انھیں پاکستان میں کس طرح گرفتار کیا گیا تھا؟ بی بی سی کی شمائلہ جعفری نے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے ہوڑاں کے کچھ لوگوں سے بات کی جنھوں نے اس دن یہ واقعہ دیکھا تھا۔