آڈیو بکس: یہ کہانیاں سننے سے تعلق رکھتی ہیں!

،ویڈیو کیپشنآڈیو بکس جدید سٹوڈیو میں ریکارڈ کی جاتی ہیں جہاں ایک تربیت یافتہ وائس اوور آرٹسٹ کتاب کو اپنی آواز میں پڑھتا ہے

کیا آپ نے کبھی کوئی کتاب ’سُنی‘ ہے؟ یہ سوال یقیناً عجیب سا لگتا ہے کیونکہ ہم اور آپ بچپن ہی سے کتاب ’پڑھتے‘ چلے آئے ہیں۔ لیکن اب کراچی کی ایک کمپنی اُردو ادب کی ایسی کتابیں تیار کر رہی ہے جسے پڑھنے کے بجائے سُنا جاتا ہے۔ یہ کتابیں کیسے تیار کی جاتی ہیں اور آپ انھیں کیسے حاصل کر سکتے ہیں، جانیے ہمارے ساتھی کریم الاسلام کی اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔