زرینہ حسن: ’زندگی جتنی لکھی ہوئی ہے، اسی طرح گزرے گی‘
اسلام آباد میں رہائش پذیر، 44 سالہ زرینہ کا تعلق پشاور سے ہے جہاں سے انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ سنہ 2010 میں جب زرینہ آٹھ ماہ حمل سے تھیں تو ان کی بائیں آنکھ موتیا (گلاؤکوما) کے مرض کے نتیجے میں ضائع ہوچکی تھی۔
اپنے ساتھ گزرنے والے تلخ واقعات کے بعد ان کا عزم ہے کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ برتنے والے رویوں کے قواعد و ضوابط پر کام کریں۔
مزید جاننے کے لیے دیکھیے ہماری ساتھی سحر بلوچ کی ڈیجیٹل ویڈیو۔


