قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات

سابقہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد پہلی مرتبہ صوبائی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جن میں 297 امیدوار 16 نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔

قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنقبائلی ضلع خیبر کے ایک سکول میں سکیورٹی اہلکار ووٹروں کو تلاشی کے بعد اندر بھیج رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 297 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 28 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنپولنگ سٹیشن کے اندر ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 16 نشستوں میں سے پانچ مخصوص نشستیں ہیں، جن میں سے چار نشستیں خواتین کے لیے جبکہ ایک اقلیتی نمائندوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشناسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر ایک ووٹر کے کوائف کی تصدیق کر رہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں لڑنے والے امیدواروں کے مطابق سابق فاٹا سے امیدوار منتخب تو ہوتے رہے ہیں لیکن ان علاقوں کے لیے کچھ خاص نہیں کر سکے۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنایک شخص اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے ان کے علاقوں کو این ایف سی سے فنڈز ملیں گے جس سے مثبت تبدیلی آ سکے گی۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنایک شخص ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی کا نشان دکھا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 28 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنایک خاتون ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ سٹیشن سے باہر آ رہی ہیں۔ 28 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 11 لاکھ 30 ہزار ووٹرز خواتین ہیں۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنضلع خیر کے ایک پولنگ سٹیشن کے باہر خواتین پولنگ ایجنٹس ووٹروں کے کوائف کی تصدیق کر کے انھیں پولنگ بوتھس کی جانب بھیج رہی ہیں۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنایک خاتون پولنگ ایجنٹ خواتین ووٹروں کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ 16 نشستوں میں سے چار نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنایک خاتون ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں۔
قبائلی ضلعوں میں انتخابات
،تصویر کا کیپشنایک بزرگ شہری ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔