’روایتی بلوچی لسی بنانے سے مشکل کوئی کام نہیں‘

ناز بی بی کے معمولات زندگی میں جو کام سب سے زیادہ مشکل ہے وہ روایتی طریقے سے لسی بنانے کا ہے جس پر وہ روزانہ دو سے تین گھنٹے صرف کرتی ہیں۔ خانہ بدوش ہوں یا بلوچستان کے شہری علاقوں میں مقیم پشتون اور بلوچ قبائل سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد لسی ان کی مرغوب خوراک کا حصہ ہے۔

آج کے دور میں جدید مشینوں کی مدد سے لسی بنانا آسان ہو گیا ہے لیکن بلوچستان کے وہ علاقے جہاں بجلی نہیں وہاں لسی بنانے کا روایتی طریقہ ہی رائج ہے یہی وجہ ہے کہ ناز بی بی اسے ایک مشکل کام قراردیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روایتی طریقے سے لسی بنانے کی محنت اتنی زیادہ ہے کہ شاید کسی اور چیز کی نہ ہو۔ دیکھیے خیرمحمد اور محمد کاظم کی ڈیجیٹل ویڈیو۔