ہزارہ ثقافت: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہزارہ برادری نے اپنا ثقافتی دن منایا

ہزارہ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کوئٹہ میں مری آباد کے مقام پر منعقدہ میلے میں مختلف سٹالز لگائے گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس میلے کو دیکھنے آئی۔

ہزارہ کلچر
،تصویر کا کیپشناس ثقافتی دن کے ذریعے ہزارہ قبیلے کی خوراک، موسیقی، رسم و رواج سمیت دیگر روایات کو اجاگر کیا گیا
کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشناس ثقافتی میلے میں خواتین خاص طرح کے پکوان تیار کرتی نظر آئیں
ثقافت
،تصویر کا کیپشنمیلے میں ایک سٹال پینٹنگز کا بھی تھا جس میں ہزارہ قبیلے کی تاریخ کو پینٹنگز کے ذریعے اجاگر کیا گیا
کلچر
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے پہلی مرتبہ 22 جون کو اپنی ثقافت کے دن کے طور پر منایا
ہزارہ کلچر
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ شہر کے مشرق میں کوہ مردار کے دامن میں واقع مری آباد کے علاقے میں ایک رنگارنگ میلے کا بھی انعقاد کیا گیا
ہزارہ کلچر
،تصویر کا کیپشنبعض سٹالز میں فن کار روایتی موسیقی بھی پیش کرتے رہے جس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے
کلچر ڈے
،تصویر کا کیپشنروایتی پہناوؤں کے سٹالز کی طرح ہزارہ قبیلے کے روایتی پکوانوں کو بھی رکھا گیا
ہزارہ خواتین
،تصویر کا کیپشنلوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد اس میلے کو دیکھنے کے آئی اور انھوں نے اس دن کے انعقاد کو سراہا
ہزارہ کلچر
،تصویر کا کیپشنہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس میلے میں بڑھ چڑھ کر لیا اور اپنی ثقافت کی خوب نمائش کی