آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام آباد میں کوئٹہ کے چائے پراٹھے کے مزے
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟
کوئٹہ ہوٹل چائے پراٹھے کے حوالے سے پورے پاکستان میں ایک اہمیت کے حامل ہیں۔ کوئٹہ ٹی اینڈ ٹی ہوٹل کے مالک قدرت اللہ کا تجربہ اور منفرد انداز کے چائے پراٹھوں نے اسلام آباد میں بھی لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ دیکھیے ہمارے ساتھی نعمان مسرور اور خدائے نور ناصر کی ڈیجیٹل ویڈیو۔
اس سیریز کی دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے کلک کریں