پشاور: ڈیڑھ سو برس پرانی دیوار کی تعمیر نو کیوں؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں تقریباً 150 سال قبل بنائی گئی دیوار کے کچھ حصوں کو قبضہ مافیا کی طرف سے راتوں رات گرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پشاور سے رفعت اللہ اورکزئی اور بلال احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ۔