بالا کوٹ کے علاقے جابہ کا وہ مدرسہ جسے انڈین ائیر فورس نے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا

پاکستان نے پہلی بار بدھ کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے چند نمائندوں کو بالاکوٹ کے اُس مقام کا دورہ کرایا جہاں فروری کی 26 تاریخ کو انڈیا نے دعوی کیا تھا کہ اس نے کالعدم شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔