پشتون تحفظ موومنٹ اب صرف پشتونوں کی تحریک نہیں رہی
’پشتون تحفظ موومنٹ کی وجہ سے کافی گھروں میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ کئی لاپتہ لوگ اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں، ہمیں بھی امید ہے کہ ہمارا بھائی واپس لوٹ آئے گا۔‘
یہ الفاظ ہیں دانش محسود کے، جن کے کزن اسماعیل 2010 سے لاپتہ ہیں۔
اگرچہ پی ٹی ایم کی بنیاد نقیب اللہ محسود کا قتل تھا، لیکن اب اس تحریک کے دھرنوں میں پشتونوں کے علاوہ بلوچ، سندھی اوردیگر قومیتوں کے لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شرکت کرتے ہیں۔
پی ٹی ایم کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے دیکھیے ریاض سہیل کی یہ رپورٹ۔