وزیرستان کے مسیحی خاندان: ’ڈر کیسا، یہاں کوئی ڈر نہیں ہے‘
پاکستان کا علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان جو کبھی شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا وہاں کسی اقلیت کی موجودگی اور مذہبی رسومات کی آزادی اس ملک میں اقلیتوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے پس منظر میں ذرا غیر معمولی بات لگتی ہے۔ بی بی سی اردو کی حمیرا کنول کو وانا اور میران شاہ میں قائم دو گرجا گھروں میں جانے کا موقع ملا۔ انھوں نے وہاں کیا دیکھا۔ دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

