’شیطان‘ کا مجسمہ، ساہیوال میں کارروائی اور نئے چیف جسٹس: گذشتہ ہفتے کا پاکستان

پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران کیا اہم واقعات پیش آئے؟ تصویروں کی زبانی دیکھیے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز کا عمدہ کا آغاز کیا ہے اور مہمان ٹیم نے محمد حفیظ اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی مدد سے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
ساہیوال

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں سنیچر کو محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ انکاؤنٹر کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد مشکوک پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ اس واقعے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور تین بچے معمولی زخمی ہوئے، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
آصف سعید کھوسہ

،تصویر کا ذریعہSUPREME COURT OF PAKISTAN

،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی 17 جنوری کو مدت ملازمت مکمل ہوئی اور وہ عہدہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کی جگہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھایا۔
شیطانی مجسمہ

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک منفرد اور کسی حد تک کچھ ڈراؤنا مجسمہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا جو سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہا۔ سرمئی رنگ کا 16 فٹ طویل یہ مجسمہ لاہور کے عجائب گھر کے داخلی راستے پر تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں اس مجسمے کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔
علیمہ خان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعلیمہ خان گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ سے واپس جاتے ہوئے۔ علیمہ خان بین الاقوامی اثاثوں سے متعلق کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی گئی تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دی۔
داسو ڈیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخواہ کے حساس ضلع کوھستان میں گذشتہ پیر اور منگل کی درمیانی شب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی میں کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کی ہلاکت کے بعد مشتعل قبائل نے داسو ڈیم پر ہر قسم کا کام روک دیا۔
اعجاز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبین الاقوامی سطح پر شہرت رکھنے والے پاکستان فنکار اور مصور ڈاکٹر اعجاز انور لاہور پریس کلب میں قدیم لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے۔