آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
موسمیاتی تبدیلی: خانپور کے مالٹے کیوں سکڑ رہے ہیں؟
اسلام آباد سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خانپور شہر کا شمار پاکستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پر عمدہ مالٹے اور کینوں پائے جاتے ہیں۔ لیکن حالیہ کچھ سالوں میں کم پانی اور بارش کی وجہ سے یہاں موجود باغات میں مالٹوں کی پیداوار میں کمی اور ان کی کوالٹی میں بھی فرق آیا ہے۔
ہمارے ساتھی موسیٰ یاوری خانپور گئے اور ایک ایسے ہی ٹھیکیدار سے ملے جو پچھلے پندرہ سال سے یہی کاروبار کر رہے ہیں۔