افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کو عوامی نیشنل پارٹی نے کیوں معطل کیا؟

،ویڈیو کیپشنافراسیاب خٹک: ’شاید پی ٹی ایم کی حمایت بھی معطلی کی وجہ تھی‘

عوامی نیشنل پارٹی کے معطل شدہ سیاستدان افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے بات کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جا چکا ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ صحافتی اداروں کی طرح سیاسی پارٹیوں کو بھی جمہوریت کے حق میں کھل کر بات کرنے والوں کے خلاف اُکسایا جا رہا ہے۔