’ہمالیہ کی سپر وومن‘: ایک دائی جو 100 سے زائد بچوں کو دنیا میں لائی

،ویڈیو کیپشنملیے شہربانو سے، جو اپنے ہاتھوں سے 100 سے زیادہ بچوں کو اس دنیا میں لائی ہیں۔

پاکستان کے دشوار گزار شمالی علاقوں میں حمل اور زچگی کا شمار ماں اور بچے دونوں کی زندگی کے مشکل ترین لمحات میں ہوتا ہے۔ دشوارگزار پہاڑی راستے، سخت موسم اور سہولیات کے فقدان کے باعث ڈاکٹرز یہاں کی خواتین کی دسترس میں نہیں۔

ایسے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، دائیاں اور کمیونٹی مڈ وائوز خواتین اور ان کے بچوں کا ہاتھ تھامتی ہیں۔ ہماری نامہ نگار فرحت جاوید ملیں اسکردو کے گول گاؤں کی ایک ایسی دائی سے جو ہمالیہ اور قراقرم کی بلند چوٹیوں کے دامن میں بسی مقامی عورتوں کے لیے مسیحا سے کم نہیں۔