پاکستان میں پرتشدد مظاہرے اور سیاحت کے فروغ کی کوششیں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج مظاہرے خبروں میں رہے وہیں سیاحت کے فروغ کی کوششیں بھی ہوئیں اور ملک سے باہر کرکٹ ٹیم نے کامیابیوں کا سفر جاری رکھا

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتوہینِ رسالت کے الزام میں سزا پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے بریت کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع ہوئے جو تقریباً تین دن تک جاری رہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناحتجاج کے دوران اسلام آباد، لاہور، اور کراچی کی متعدد شاہراوں پر مظاہرین نے ٹریفک کو معطل کیے رکھا اور متعدد مقامات پر توڑ پھوڑ کی اطلاعات بھی ملیں اور اب حکومت نے املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتوہین رسالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کرانے والے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک ہفتے کو اپنے خاندان سمیت بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔سیف الملوک کی جان کو شدید خطرہ تھا اور ان خدشات کی وجہ سے وہ بیرون ملک منتقل ہو گئے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس کے بعد آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجمعیت علما اسلام (سمیع گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن میں چھری کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ولانا سمیع الحق کو ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک میں اپنے والد کے پہلو میں تدفین کر دی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں مقامی رہنماوں کے علاوہ افغانستان اور دیگر ممالک سے بھی علماء اور قائدین نے شرکت کی
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ مسلمانوں نے پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین کا چہلم منایا۔اس دن مسلم دنیا کے اکثر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں غم گسار، ساتویں صدی میں امام حسین اور ان کے اقرباء کی شہادت کے 40 دن پورے ہونے پر عزاداری کرتے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ایک طرف آسیہ بی بی کیت بریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے تو وزیراعظم عمران خان چین کا پہلا سرکاری دورہ پر ہیں۔ دورے میں چین نے پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے پر رضامندی کے اظہار کے ساتھ ساتھ معیشت، زراعت، قانون نافذ کرنے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پندرہ معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور اس نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا
چین

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنچین کے شہر ژوہوئی میں منعقد ہ ایوی ایشن ایرو سپیس نمائش میں پاکستانی ایئر فورس کا جنگی جہاز جے ایف 17 بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ جنگی جہاز پاکستان نے چین کے تعاون سے تیار کیا ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں جب ایک طرف آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج جاری تھا تو اسلام آباد میں صوبہ خیبر پختونخوا نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں سیاحت کے شعبے میں درپش مشکلات اور مواقعوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی