افغانستان انتخابات: ’پاکستان دہشت گردی ختم کرنے میں افغانستان کی مدد کرے‘

آج 20 اکتوبر کو افغانستان میں پارلیمانی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس بار بھی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا گیا۔

پاکستان میں مقیم افغان نوجوان اور خود پاکستانی نوجوان ان انتخابات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، یہ جاننے کے لیے ہم نے اسلام آباد میں اپنے سٹوڈیوز میں ایک پاکستانی طالبہ فریبااحمد اور ایک افغان طالبہ سیدہ رحیمی کو دعوت دی اور انہیں موقع دیا کہ وہ ان موضوعات پر ایک دوسرے سے سوالات کر سکیں۔