گلیمپنگ: سہل پسند سیاحوں کے لیے بہترین نسخہ

،ویڈیو کیپشنگلیمپنگ

پاکستان میں سیاحوں کے لیے ملک کے شمالی علاقے کسی جنت سے کم نہیں۔ یہ ہے کٹپنا، سکردو کی پہاڑیوں کے درمیان چھپا ایک سرد صحرا، جس کے چاروں طرف بلند پہاڑ ہیں اور ساتھ ہی کٹپنا جھیل بھی، جس کے دو اطراف سبزہ زار ہے۔

آپ کو لگ رہا ہو گا کہ یہاں رہنے کا تجربہ حسین نظاروں کی حد تک تو ٹھیک ہے، مگر عملی طور پر خاصا مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن اس دشوار گزار علاقے میں بھی کئی خواتین اور نوجوان چھٹیاں منانے آتے ہیں، جن کی میزبانی کرتے ہیں لاہور کے فہد محمود، جنھوں نے سکردو میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 'گلیمرس کیمپنگ' یا گلیمپنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

لیکن گلیمپنگ ہے کیا؟ جانیے ہماری ساتھی فرحت جاوید کی اس خصوصی ویڈیو میں۔