پاکستان میں یوم دفاع پر اسلحے کی نمائش اور عسکری مہارت کا مظاہرہ

پاکستان میں چھ ستمبر کو ملکی دفاع کی خاطر ڈٹ جانے والے فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں چھ ستمبر کو ملکی دفاع کی خاطر ڈٹ جانے والے فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنہ 1965 میں لڑی گئی جنگ کی یاد میں ہر برس 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس بار یومِ دفاع ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے منایا گیا۔
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیوم دفاع پاکستان کے موقعے پر ملک کے مختلف شہروں میں مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں اور میزائلوں کی نمائش کرتی ہے اور اس کے ساتھ عسکری مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں بحریہ کے اہلکاروں نے ساحل سمندر پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں نیوی کی جنگی تیاریوں کی مہارت کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپشاور میں سکیورٹی اہلکار اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی فوج کے ہتھیاروں میں عوام نے بڑی دلچسپی لی اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے بچوں سمیت ان تقریبات میں شریک ہوئے
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیوم دفاع پاکستان کے موقعے پر پاک فضائیہ کے ہوائی اڈوں پر جنگی طیاروں کی نمائش کی گئی
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے دستوں نے سلامی پیش کی
یوم دفاع

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیوم دفاع کے موقعے پر فوج کے جوانوں نے موٹر سائیکلوں پر کرتب پیش کیے اور لوگوں کو خوب محظوظ کیا